ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی پولیس کی کارروائی۔گانجہ فروخت اوراستعمال کرنے کے الزام میں ضلع بھر سے 11ملزمین گرفتار

اڈپی پولیس کی کارروائی۔گانجہ فروخت اوراستعمال کرنے کے الزام میں ضلع بھر سے 11ملزمین گرفتار

Sun, 13 Sep 2020 20:32:09    S.O. News Service

اڈپی،13 ؍ستمبر (ایس او نیوز) منشیات کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت سخت  کارروائی کرتے ہوئے اڈپی پولیس نے  گانجہ فروخت اور استعمال کرنے کے الزام میں ضلع بھر سے 11افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منی پال سے گانجہ استعمال کرنے کے شک میں پولیس نے ماروک عباس (23سال)، شیوا پرساد کیشو (29سال) اور اکشئے  بھٹ نامی تین افراد کو اپنی تحویل میں لے کر ان طبی معائنہ کیاگیا تو گانجہ سے نشہ کرنے کی بات ثابت ہوگئی۔

جبکہ منی پا ل سے ہی رسیل ویان ڈیسوزا (25سال) کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب و ہ سمبرا پُل کے قریب گانجہ کے کش لگارہا تھا۔ اس کے علاوہ منی پال پولیس اسٹیشن کے حدود میں گانجہ فروخت کرنے کی کوشش میں مصروف سدھاتھ میڈا کو  پولیس نے گرفتارکرلیا اور اس کے قبضے سےبرآمد ہونےو الا 350گرام گانجہ ضبط کرلیاگیا۔

پڈوبیدری پولیس نے ٹول گیٹ پر موٹر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اکشیت کمار، پون کمار اور یجنیش کو گانجہ استعمال کرنے کے الزام گرفتار کیا ہے ۔ یہ تینوں اپنی کار میں منگلورو کی طرف سفر کررہے تھے۔کنداپور تعلقہ کے ہیماڈی جنکشن پرابھیشیک (24سال)اور سنیل (23سال) کے علاوہ گوپاڈی دیہات سے محمد مزمّل (26سال) کو گانجہ استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔


Share: