نئی دہلی14دسمبر(آئی این ایس انڈیا) مرکزمیں مغربی بنگال سے تین آئی پی ایس افسران کے ڈپوٹیشن کے لیے وزارت داخلہ(ایم ایچ اے)کے مطالبہ کومغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت (ممتا بنرجی حکومت) نے مسترد کردیاہے۔
سرکاری ذرائع نے اے این آئی کوبتایاہے کہ ممتاحکومت نے کہاہے کہ وہ مرکز میں تعیناتی کے لیے افسران کو آزادنہیں کرسکتی ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایاہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے مرکز میں پوسٹنگ کے لیے تین آئی پی ایس افسران کی تقرری کے لیے کہا گیا تھاجس کے بعدمغربی بنگال حکومت کی طرف سے جواب ملا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ انہیں مرکزی تعیناتی کے لیے خالی نہیں کرسکتی ہے۔