ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا لاک ڈاون اور سرسی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی طرف سے ضرورت مندوں میں راشن کٹس کی تقسیم

کورونا لاک ڈاون اور سرسی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی طرف سے ضرورت مندوں میں راشن کٹس کی تقسیم

Sat, 11 Apr 2020 21:54:22    S.O. News Service

سرسی 11/اپریل (ایس او نیوز) کورونا لاک ڈاون کے چلتے غریبوں اور ضرورت مندوں کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی طرف سے راشن کِٹس تقسیم کئے گئے۔  

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ایف آئی سرسی کے صدر صدام   نے بتایا کہ کورونا وبا کو لے کر جہاں ایک طرف پورے ملک میں لاک ڈاون چل رہا ہے اور گھر سے لوگوں کے باہرنکلنے پر پابندی عائد ہے، اس سے  مزدور طبقہ بہت زیادہ متاثر ہورہا ہے ہمارے ملک میں ہزاروں اور لاکھوں لوگ ایسے ہیں   جو پورا دن محنت کرکے رات کو اُسی کمائی سے  گھروالوں کو کھلاتےہیں ، ایسے میں اگر لاک ڈاون ہوتا ہے تو ظاہر بات ہے کہ  ایسے لوگوں کا گذارہ چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے حالات میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا نے سرسی میں 114 مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے اُن کے گھروں میں اناج پہنچانے کا کام کیا ہے اور  ایک حد تک غریب اور ضرورت مندوں کو تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔  اس موقع پر عبدالرزاق، اسلم ودیگر اراکین موجود تھے۔

 


Share: