ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی رہنماؤں کو طالبان قرار دینے پر کرناٹک کے بی جے پی صدر نلین کمار کٹیل نے کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کو کہا دہشت گرد

بی جے پی رہنماؤں کو طالبان قرار دینے پر کرناٹک کے بی جے پی صدر نلین کمار کٹیل نے کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کو کہا دہشت گرد

Thu, 30 Sep 2021 11:24:03    S.O. News Service

منگلورو ،30؍ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نلین کمار کٹیل نے چہارشنبہ کو سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر سدارامیا کو دہشت گرد قرار دیا- انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ وہ ایک دہشت گرد ہیں اور وہ اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں کیونکہ وہ کانگریس میں انتہائی قابل رحم پوزیشن میں ہے -مسٹر کٹیل نے کہا کہ سدرامیا کی ثقافت طالبان ہے اور ان کے دور میں زیادہ سے زیادہ قتل ہوئے -مسٹر کٹیل مسٹر سدارامیا کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کو طالبان کہا تھا-وزیراعلیٰ بسوراج بومئی کو راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کا نقاب قرار دیتے ہوئے مسٹر سدارامیا نے کہا تھا کہ ملک کی نئی تعلیمی پالیسی ناگپور اور سنگھ کی تعلیمی پالیسی ہے -

بی جے پی صدر نے یہ بھی کہا کہ تقریباً 6 سے 10 کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں اور دیگر لیڈر بھی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں - انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو کانگریس پر کوئی اعتماد نہیں ہے اور بی جے پی 2023 میں ایک بار پھر ریاست میں حکومت بنائے گی-


Share: