ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    روسی مداخلت کی تحقیقات:امریکی سینیٹ کا مائیکل فلِن سے دستاویزات کا باضابطہ مطالبہ

    روسی مداخلت کی تحقیقات:امریکی سینیٹ کا مائیکل فلِن سے دستاویزات کا باضابطہ مطالبہ

    Thu, 11 May 2017 20:05:56 
    امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والے سینیٹ کے ایک پینل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلِن سے دستاویزات کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے۔سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کا کہنا ہے کہ مائیکل فلِن تحقیقات میں رضاکارنہ طور پر تعاون کرنے میں ناکام رہے ہیں۔خیال رہے کہ مائیکل فلن کو روسی سفیروں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کی معلومات ظاہر نہ کرنے پر فروری میں برخاست ک
    لندن میں تین عورتوں پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر

    لندن میں تین عورتوں پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر

    Thu, 11 May 2017 20:00:27 
    لندن پولیس نے کہا ہے کہ تین عورتوں پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کرنے کی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک کو پولیس کے چھاپے کے دوران گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔21 سالہ رزلین بولر کا تعلق وسطی لندن سے ہے۔
    ٹرمپ شروع ہی سے کومی کو برطرف کرنا چاہتے تھے

    ٹرمپ شروع ہی سے کومی کو برطرف کرنا چاہتے تھے

    Thu, 11 May 2017 19:57:20 
    وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوتے وقت ہی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کرنے کے بارے میں غور کر رہے تھے۔سارا ہکابی سینڈرز نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گذشتہ برس کئی غلط اقدامات کے بعد کومی پر اعتماد متزلزل ہو گیا تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کومی کو اس لیے برطرف کیا گیا کہ انھوں نے ہلیری کلنٹن کی ای میلز کے معاملے کو ٹھیک طرح سے نہیں نبھایا تھا۔
    نیٹو کے سیکرٹری جنرل برلن میں میرکل کے مہمان

    نیٹو کے سیکرٹری جنرل برلن میں میرکل کے مہمان

    Thu, 11 May 2017 19:47:37 
    مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ جلد کرنا ہے۔
    بنگلہ دیش: پولیس کی کارروائی میں 5 مشتبہ انتہا پسند ہلاک

    بنگلہ دیش: پولیس کی کارروائی میں 5 مشتبہ انتہا پسند ہلاک

    Thu, 11 May 2017 19:40:46 
    پولیس اہلکار سْمِت چوہدری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں ایک خاندان کے پانچ ہلاک ہوئے ہیں۔
    جرمنی میں اقتصادی نمو کی شرح 1.6فیصد رہے گی، یورپی کمیشن

    جرمنی میں اقتصادی نمو کی شرح 1.6فیصد رہے گی، یورپی کمیشن

    Thu, 11 May 2017 19:29:07 
    یورپی کمیشن کو امید ہے کہ جرمن معیشت رواں برس1.6فیصد سے جبکہ 2018ء4 میں 1.9فیصد سے ترقی کرے گی۔ برسلز میں حکام نے اس بارے میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یورپ کی اقتصادیات میں گزشتہ پانچ برسوں سے تیزی آ رہی ہے اور تمام رکن ریاستوں اس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
    احسان اللہ احسان کے خلاف ایک اور رٹ پٹیشن دائر

    احسان اللہ احسان کے خلاف ایک اور رٹ پٹیشن دائر

    Thu, 11 May 2017 18:56:22 
    شدت پسند تنظیموں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں ایک اور رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔احسان اللہ احسان کے خلاف دائر کی جانے والی یہ تیسری رٹ پٹیشن ہے اور ان میں احسان اللہ احسان کے خلاف پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
    الطبقہ میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا صفایا ہو گیا

    الطبقہ میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا صفایا ہو گیا

    Thu, 11 May 2017 18:52:49 
    مریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں نے الطبقہ نامی شہر سے ’اسلامکاسٹیٹ‘ کو پسپا کر دیا ہے۔
    جزیرہ نما کوریا: چین کا ایک میزائل کا تجربہ

    جزیرہ نما کوریا: چین کا ایک میزائل کا تجربہ

    Thu, 11 May 2017 18:48:48 
    چین نے جزیرہ نما کوریا کی سمندری حدود میں ایک نئی قسم کے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔چین کی وزارت دفاع کی طرف سے یہ اعلان جنوبی کوریا میں امریکہ کے جدید میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ کی تنصیب پر بیجنگ کی طرف سے ناراضی کے اظہار کے دوران سامنے آیا ہے۔