ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    چمپئنز ٹرافی میں نہیں کھیل پائیں گے عمر اکمل

    چمپئنز ٹرافی میں نہیں کھیل پائیں گے عمر اکمل

    Tue, 23 May 2017 12:46:13 
    پاکستانی بلے باز عمر اکمل اگلے ماہ شروع ہو رہے چیمپئنز ٹرافی میں حصہنہیں لے سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اکمل کو ان فٹ پاتے ہوئے انہیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ عمر اکمل کی جگہ عمر امین اور حارث سہیل میں سے کسی کو ٹیم میں شامل کر سکتا ہے۔
    اس ہار کو ہضم کرنا آسان نہیں:ا سٹیو سمتھ

    اس ہار کو ہضم کرنا آسان نہیں:ا سٹیو سمتھ

    Tue, 23 May 2017 12:42:05 
    آئی پی ایل10کے خطابی مقابلے میں ممبئی سے ملی ایک رن کی شکست سے مایوس رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے کپتان سٹیو سمتھ نے کہا کہ اس شکست کو ہضم کرنا آسان نہیں ہے۔ مجھے فخر ہے جس طرح پوری ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مظاہرہ کیا اور میں حمایت کے لئے اپنی فرنچائزز کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں لیکن اس شکست سے میں یقینی ہی کافی مایوس ہوں۔
    ریئل میڈرڈ نے جیتا ہسپانوی لیگ کا خطاب

    ریئل میڈرڈ نے جیتا ہسپانوی لیگ کا خطاب

    Tue, 23 May 2017 12:38:07 
    ریئل میڈرڈ نے ہسپانوی لیگ کا خطاب جیت لیا ہے۔خطابی مقابلے میں رئیل نے ملاگا کو 2-0سے شکست دی۔ ریئل نے 2012 کے بعد کے پانچ سال کے خشک کو ختم کرتے ہوئے پہلی بار کسی گھریلو خطاب پر اپنا قبضہ جمایا ہے۔میچ کے آغاز کے دوسرے ہی منٹ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹین رونالڈو نے گول کرکے ریئل کا اکاؤنٹ کھول دیا۔
    ماؤنٹ ایورسٹ کی چٹان ’ہلیری‘ تباہ ہو گئی

    ماؤنٹ ایورسٹ کی چٹان ’ہلیری‘ تباہ ہو گئی

    Mon, 22 May 2017 20:55:15 
    دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر موجود مشہور چٹان ’ہلیری سٹیپ‘ تباہ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے یہ چوٹی کوہ پیماؤں کے لیے مزید خطرناک ہو گئی ہے۔کوہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ ’ہلیری سٹیپ‘ ممکنہ طور پر سنہ 2015 میں نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔
    سری لنکا کے صدر کا کابینہ میں ردوبدل

    سری لنکا کے صدر کا کابینہ میں ردوبدل

    Mon, 22 May 2017 20:51:03 
    سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے اپنی کابینہ میں اہم رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے وزرائے خارجہ اور خزانہ تبدیل کر دیے ہیں۔
    ریپ کر کے پاکستان بھاگنے والے شخص کو نو سال کی سزا

    ریپ کر کے پاکستان بھاگنے والے شخص کو نو سال کی سزا

    Mon, 22 May 2017 20:46:49 
    برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکی کو ریپ کرنے کے بعد پاکستان بھاگ جانے والے شخص کو برطانیہ واپس آنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔29 سالہ عمار معراج ان چار افراد میں سے ایک تھے جنھوں نے ویسٹ مڈ لینڈز میں جولائی سنہ 2009 میں بے ہوشی کی حالت میں ایک 17 سالہ لڑکی کا ریپ کیا تھا۔
    اصلاحات پسند تہران کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب

    اصلاحات پسند تہران کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب

    Mon, 22 May 2017 20:43:39 
    ایرانی دارالحکومت تہران میں کل اتوار اکیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اصلاحات پسند امیدواروں کو بھاری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
    اسرائیل۔ فلسطین تنازع کو حل کرنے کا نادر موقع ہے: ٹرمپ

    اسرائیل۔ فلسطین تنازع کو حل کرنے کا نادر موقع ہے: ٹرمپ

    Mon, 22 May 2017 20:40:30 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اسرائیل پہنچنے پر خطے میں امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے ایک نادر موقعے کے بارے میں بات کی ہے۔تل ابیب کے ہوائی اڈے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت میں انھوں نے امریکی اور اسرائیل کے اٹوٹ بندھن کا بھی ذکر کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اس قدیم اور مقدس سرزمین پر امریکہ اور اسرائیل کی ریاست کے درمیان اٹوٹ رشتوں کا اعا
    ہم جنس پرستوں کے کلب پر چھاپہ، 140 گرفتار

    ہم جنس پرستوں کے کلب پر چھاپہ، 140 گرفتار

    Mon, 22 May 2017 20:35:17 
    انڈونیشیا کی پولیس نے ایک تفریحی کلب پر چھاپہ مار کر140سے زائد مردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں واقع یہ کلب ہم جنس پرستوں کی جسم فروشی کا مرکز تھا۔ جکارتہ پولیس کے ترجمان آرگو یوونو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام نے ’’141 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے فحاشی کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔‘