کاروار، 18/ جولائی (ایس او نیوز ) ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت اور ضلع سوئیپ کمیٹی کی جانب سے ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (یعنی SIR-2026) کے سلسلے میں کاروار کےپولیس کلیان منٹپ میں خواتین کے لیے رنگولی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور سوئیپ کمیٹی کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر دلیش ششی کی قیادت میں منعقدہ اس پروگرام میں مختلف خود امدادی گروپوں (Self Help Groups) کی خواتین نے شرکت کی اور رنگولی کے ذریعے ووٹر بیداری کا پیغام دیا۔
تقریب میں ضلع پنچایت کے منصوبہ جاتی ڈائریکٹر کریم اسدی، چیف پلاننگ آفیسر سوم شیکھر میستا، چیف اکاؤنٹس آفیسر آنند سا حبیب، محکمہ نوجوانان و کھیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر روی نائک سمیت مختلف محکموں کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔