ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے برہماور میں روڈی شیٹر کا بے رحمانہ قتل

اُڈپی کے برہماور میں روڈی شیٹر کا بے رحمانہ قتل

Thu, 29 Oct 2026 11:37:10    S O News
rowdy shetter sjith pinto

اُڈپی ، 28/   اکتوبر (ایس او نیوز) اُ ڈپی ضلع کے تعلقہ برہماور کے علاقے بائیکاڈی میں کل  رات ایک ’راؤڈی شیٹر‘   کو لوہے کی سلاخ سے حملہ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔

مقتول کی شناخت بائیکاڈی کے رہائشی سجیت پنٹو کے طور پر ہوئی ہے ۔ سجیت کا مجرمانہ پس منظر تھا اور وہ مبینہ طور پر قتل سمیت کئی مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس نے منی پال کے ایک بار میں ’گرو پرساد بھٹ‘ نامی مجرم کے دن دہاڑے قتل اور ہیریاڈکا کے کوٹناکاٹے میں ’واروادی پروین کلال‘ نامی راؤڈی شیٹر کے قتل کے لیے ’سپاری‘  دی تھی ۔ وہ تھنکانیڈیور کے یوگیش کے قتل کے معاملے میں بھی گرفتار ہو چکا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسے جائے وقوعہ پر بلایا گیا تھا، جہاں اس پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا گیا ۔

اڈپی ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہری رام شنکر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیلیپا اور برہماور سرکل انسپکٹر گوپی کرشنا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔

پولیس کے مطابق اس قتل میں پرمود پوجاری کا ہاتھ  ہے جو ایک آٹو رکشہ ڈرائیور ہے اور سجیت کے گھر روزمرہ کا سامان پہنچایا کرتا تھا ۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس قتل کے سلسلے میں پرمود کے علاوہ اس کے  بھائی، پردیپ پوجاری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔  

بتایا جاتا ہے کہ پرمود اور پردیپ کی سجیت کے ساتھ ذاتی دشمنی تھی اور وہ مبینہ طور پر سجیت کی جانب سے ہراساں کیے جا رہے تھے ۔


Share: