ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 824کروڑکے گھوٹالے: کے جی پی ایل کے ڈائریکٹر بھوپیش جین گرفتار

824کروڑکے گھوٹالے: کے جی پی ایل کے ڈائریکٹر بھوپیش جین گرفتار

Thu, 22 Mar 2018 23:30:04    S.O. News Service

چنئی22مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے حکام نے کنشک گولڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (کے جی پی ایل)کے پروموٹر اورڈائریکٹربھوپیش کمار جین کو متعدد بینکوں کو 824.15کروڑ روپے کا چونا لگانے کے معاملے میں آج گرفتار کرلیا۔اس سلسلے میں سی بی آئی حکام نے بھوپیش جین کی بیوی نیتا جین سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔سی بی آئی نے 14 بینکوں کے کنسورٹیم کی طرف سے اسٹیٹ بینک کے ذریعہ درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر بھوپیش جین، اس کی بیوی اور شراکت داروں نیز نامعلوم سرکاری ملازمین اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔


Share: