جے پور،13؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو بڑھتی ہوئی مہنگائی پرمرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت عوامی بہبودنہیں چاہتی ہے اوروہ چند صنعت کاروں کے لیے کام کر رہی ہے۔
جے پور میں کانگریس کی مہنگائی ہٹائو مہاریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ مرکز میں جو حکومت ہے اسے یقین ہے کہ وہ عوام کی بھلائی نہیں چاہتی ہے۔ وہ آپ کے لیے کام نہیں کر رہی ہے۔ آپ کس کے لیے کام کر رہے ہیں؟ پورا ملک، پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ یہ حکومت چند منتخب صنعت کاروں کے لیے کام کر رہی ہے۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاہے کہ دوطرح کی حکومت ہوتی ہے۔ حکومت کا مقصد عوام کی خدمت، لگن اور سچائی کی بات کرنا ہے۔ ایک ایسی حکومت ہے جس کا ہدف جھوٹ، لالچ اور لوٹ مار ہے، موجودہ مرکزی حکومت کا ہدف جھوٹ، لالچ اور لوٹ مارہے۔ میں کہتی ہوںکہ 70 سال کی بات چھوڑو، بتاؤ سات سالوں میں کیا کیا؟
کانگریس لیڈر نے کہاہے کہ بی جے پی حکومت 70 سالوں میں کانگریس نے ملک میں جو کچھ بنایا ہے اسے بیچنا چاہتی ہے۔ اس ریلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سمیت کانگریس کے تمام بڑے لیڈرموجودتھے۔