ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2 لاکھ سے زائد خانگی اسکول ٹیچرس کو 5 ہزار روپئے مالی امداد

2 لاکھ سے زائد خانگی اسکول ٹیچرس کو 5 ہزار روپئے مالی امداد

Sun, 04 Jul 2021 11:04:24    S.O. News Service

بنگلورو، 4؍ جولائی (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی ) ریاست کرناٹک کے خانگی غیر امدادی اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے لاکھوں ٹیچرس کو بڑی راحت دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے انہیں 5 ہزار روپئے کی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اس خصوص میں 103 کروڑ روپئے جاری بھی کردیئے گئے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے خانگی غیر امدادی اسکولوں کے 2،20،655 تدریستی اور غیر تدریسی عملہ کا فائدہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم آر ٹی ای ری ایمبرسمنٹ کے تحت ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد خانگی اسکولوں کے اساتذہ کئی چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں ۔سیکڑوں اسکولوں نے سرپرستوں کی جانب سے فیس کی عدم ادائیگی کا حوالہ دے کر ہزاروں اساتذہ کو برطرف کردیا۔ 


Share: