ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 18 جون کو ہوگا سکینڈ پی یو سی انگلش امتحان؛ بھٹکل میں چار امتحانی مراکز،1731 طلبہ دیں گے امتحان

18 جون کو ہوگا سکینڈ پی یو سی انگلش امتحان؛ بھٹکل میں چار امتحانی مراکز،1731 طلبہ دیں گے امتحان

Tue, 16 Jun 2020 23:58:59    S.O. News Service

بھٹکل 16جون (ایس او نیوز) کورونا لاک ڈاون سے ملتوی شدہ سکینڈ پی یو سی کا انگریزی امتحان جو کہ 18 جون کو رکھا گیا ہے، بھٹکل میں  1731 طلبا امتحان میں شریک ہوں گے۔ بھٹکل میں اس تعلق سے چار امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں انجمن پی یو کالج میں  830 طلبا، دی نیو انگلش پی یو کالج میں 426 طلبا،  جنتا ودیالیہ شرالی میں 176 طلبا اور مرڈیشور آر این ایس پی یو کالج میں 299 طلبا  امتحان لکھیں  گے۔

امتحان صبح 10:15 شروع ہوگا، لیکن اسٹوڈینٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک گھنٹہ پہلے ہی اپنے اپنے امتحانی مراکز پہنچیں، امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے پہلے ہر طالب علم کی تھرمل اسکیننگ کی جائے گی، ہر اسٹوڈینٹ کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، اسی طرح دیگر  انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے سرکار نے180 اہلکاروں کو خدمات انجام دینے کے لئے مقرر کیا ہے۔

امتحان کو شفافیت کے ساتھ  منعقد کرانے کے لئے  تعلقہ انتظامیہ  باقاعدہ کمر بستہ ہوچکی ہے، امتحانی مراکز میں  حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں، صاف صفائی پر توجہ دی جارہی ہے، تمام مراکز کو سینی ٹائز کیا جارہا ہے اور طلبا سے کہا گیا ہے کہ اُنہیں  کسی بھی طرح کے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ امتحان کی تیاریوں کو لے کر آج منگل کو  تحصیلدار آر روی چندرا  کی قیادت میں ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا اور تمام انتظامات  کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ ہر امتحانی مرکز پر ہیلتھ آفسران سمیت پولس آفسران پورا دن موجود رہیں گے۔


Share: