ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’منہ میں رام بغل میں چھری‘کو ثابت کر رہی ہے بی جے پی اور مودی حکومت:مایاوتی

’منہ میں رام بغل میں چھری‘کو ثابت کر رہی ہے بی جے پی اور مودی حکومت:مایاوتی

Mon, 26 Mar 2018 21:41:18    S.O. News Service

لکھنؤ،26؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر’منہ میں رام، بغل میں چھری‘کی کہاوت کو ثابت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج دعوی کیا کہ وہ بابا صاحب کا نام تو لیتے ہیں لیکن ان کے معاشرے کے لوگوں کو ہر سطح پر پیچھے دھکیلنے، انہیں ہراساں کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔مایاوتی نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹ کے لئے من کی بات پروگرام میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نام کا استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دور اقتدار میں ان کی پارٹی اور حکومت دلتوں اور پسماندہ طبقات کے میں بہت ڈھونگ رچ رہی ہے۔اب ڈھونگ کرنے سے انہیں کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہونے والا۔انہوں نے مودی حکومت پر دلتوں اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کا محض دکھاواکرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس کی تازہ مثال اتر پردیش راجیہ سبھا انتخابات میں بابا صاحب کے ہمنام امیدوار بھیم راؤ امبیڈکر کی شکست ہے۔جنہیں بی جے پی نے پور ے خوف و دہشت گردی پیدا کرکے شکست دی۔مرکز اور بی جے پی حکومت والی ریاستوں کی غلط پالیسیوں، نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور ان کی وجہ سے آئی بے روزگاری کو بی ایس پی-ایس پی اتحاد کا سبب بتاتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ہم ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ مفاد عامہ کے لیے ایک دوسرے کے قریب ہوئے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ایس پی-بی ایس پی کی ان قربتوں کا پورے ملک میں خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔مایاوتی نے آج یہاں کہاکہ راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کے باوجود ایس پی-بی ایس پی کے درمیان جاری تال میل سے بی جے پی کے لوگ بہت پریشان ہیں۔میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ ہماری یہ نزدیکیاں، اپنے مفاد کے لئے نہیں ہیں بلکہ یہ عوامی مفاد میں ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ دلت ریزرویشن کی طرح طویل جدوجہد کے بعد آئے ڈویژن کمیشن کو انہوں نے غیر فعال اور غیر مؤثر بنا دیا ہے۔


Share: