ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’مشن شکتی ‘پر کریڈٹ وار، کانگریس نے سائنس دانوں اورمنموہن سنگھ کو دی مبارک باد؛مودی کے کریڈٹ لینے پراُٹھایا سوال

’مشن شکتی ‘پر کریڈٹ وار، کانگریس نے سائنس دانوں اورمنموہن سنگھ کو دی مبارک باد؛مودی کے کریڈٹ لینے پراُٹھایا سوال

Wed, 27 Mar 2019 21:39:15    S.O. News Service

نئی دہلی، 27 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  خلائی میدان میں حاصل کی گئی ہندوستان کی کامیابی پر اب سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جب   مشن  شکتی  کی کامیابی کا اعلان کیا تو کانگریس پارٹی کی جانب سے ردعمل سامنے  آیا۔کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے  بتایا کہ اس مشن کا آغاز یو پی اے  حکومت کے دوران ہی ہواتھا جو آج پورا ہوا ہے۔

احمد پٹیل کے علاوہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اس پر سوال کھڑے کئے ہیں۔کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے ٹویٹ کیاکہ یو پی اے حکومت نے ہی اے ایس اے ٹی پروگرام کی شروعات کی تھی، جو آج کامیاب ہوا ہے،میں ہندوستان کے سائنسدانوں اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کے علاوہ کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا۔کانگریس نے لکھا کہ ہم اسرو، ڈی آر ڈی او اور مرکزی حکومت کو اس کامیابی کے لئے مبارک باد دیتے ہیں۔ ہندوستانی خلائی پروگرام کا آغاز 1962 میں جواہر لال نہرو کی قیادت میں ہواتھا اور اسرو کی تشکیل بھی اندرا گاندھی کے دور اقتدار میں ہی ہوئی تھی۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کی جانب سے بھی اس مشن پر بیان آیا۔انہوں نے کہا کہ اعلان کے بعد لگا کہ کہیں 2000 کے نوٹ تو نہیں بند ہونے والے ہیں، کہیں داؤد کو تو نہیں لانے والے ہیں لیکن اب ملک نے چین کی سانس لی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو انہوں نے ملک کو یہ کامیابی دلائی ہے، ہم نے خلا میں ایک کامیاب استعمال کیا ہے۔سنجے سنگھ بولے کہ بہتر ہوتا کہ اس کامیابی کا اعلان ڈی آر ڈی او کے سربراہ کرتے اور وزیر اعظم کو بیان دے کر یا ٹویٹر کے ذریعے مبارکباد دیتے لیکن یہاں تو الیکشن ہے اور اس وجہ سے ہر بات میں کوشش کی جا رہی ہے کہ کس طرح کریڈٹ لیا جا سکے۔

2010 میں اس کا استعمال شروع ہوا اور 9 سالوں کی محنت کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے، ایسے میں اگر کریڈٹ کی بات ہے تو پچھلی حکومت کو بھی ملتا ہے اور اس حکومت کو بھی ملتا ہے۔بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے بعد فضائیہ نے اعلان کیا تھا ایسے میں بہتر ہوتا کہ اس کامیابی پر ڈی آر ڈی او رسمی اعلان کرتی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے بھی اس کامیابی پر مبارک باد دی۔انہوں نے ٹویٹ کر لکھا کہ میں اسرو کے سائنسدانوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس مشن کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔وزیر اعظم کے اس اعلان سے یہ طے ہوا ہے کہ ہندوستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔


Share: