ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’بھگواآتنگ واد ‘پرسیاست گرم

’بھگواآتنگ واد ‘پرسیاست گرم

Tue, 17 Apr 2018 14:56:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)حیدرآباد کے مکہ مسجد بلاسٹ معاملے میں آج این آئی اے کی خصوصی عدالت نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔عدالت نے ثبوتوں کے ناکافی میں سبھی ملزموں کوبری کردیاہے۔بری کئے جانے والوں میں سوامی اسیمانند بھی ہیں۔اسلئے مکہ مسجدبلاسٹ میں ملزموں کے بری ہونے کے بعد بھگوادہشت گردی پرسیاست گرماگئی ہے۔بی جے پی نے پریس کانفرنس کرکے اس معاملے پرکانگریس کومعافی مانگنے کوکہاہے۔بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے کہاکہ آج کانگریس کے چہرے سے مکھوٹااترگیاہے۔کانگریس جس طرح سے ہندوآتنگواد کے نام ہندودھرم کوبدنام کرنے کی سیاست کرنے کا کام کرہی تھی ، اس کا آج پردہ فاش ہوگیاہے۔انہو ں نے کہاکہ اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہندو کمیونٹی کے خلاف ایک سازش تھی۔میں پی ایم مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم اور راہل گاندھی کے خلاف کیس درج کرائیں۔بہرکیف مکہ مسجد بلاسٹ میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 11سال بعد آج یعنی پیر کو فیصلہ سنایا۔کورٹ نے اسیمانند سمیت معاملے کے تما م ملزمین کو بری کر دیا۔


Share: