ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یکم جولائی کو حکومت جی ایس ٹی کے دن کے طورپر منائیگی

یکم جولائی کو حکومت جی ایس ٹی کے دن کے طورپر منائیگی

Sat, 30 Jun 2018 23:05:15    S.O. News Service

نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی )کی پہلی سالگرہ پر حکومت یکم جولائی 2018کو جی ایس ٹی کے دن کیطورپر منائیگی۔

نریندرمودی حکومت نے پچھلے سال یکم جولائی کو اسکی شروعات کی تھی ۔ہندستان میں ٹیکس اصلاحات کی سمت یہ سب سے بڑا قدم تھا۔جی ایس ٹی نافذ کرنے کا مقصدایک ملک ، ایک ٹیکس نظام ہیتاکہ پورے ہندستان میں اشیاکی نقل وحمل کسی رکاوٹ کے بغیر ہوسکے ۔

مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے جی ایس ٹی نظام کے نافذ ہونے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر فیس بک پر ایک پوسٹ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈائریکٹ ٹیکس کلکشن میں 44فیصدکے زبردست اضافہ کا ذکر کیاہے ۔انھوں نے لکھا ہے کہ ختم ہوئے مالی سال میں جی ایس ٹی کا ڈائریکٹ ٹیکس کلکشن پر اثر نظر نہیں آیاتھا۔انکا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی نظام مالی سال کے آغاز سے نا فذ نہیں ہواتھا۔اس لئے اسکا پورااثر نظرنہیں آیا لیکن رواں مالی سال میں جی ایس ٹی کلشن میں اثر واضح طورپر نظر آئیگا۔


Share: