ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یڈی یورپا کے استعفیٰ کے بعد راہول گاندھی نے کہا؛ ابھی صرف کرناٹکا میں بی جے پی کو روکا ہے؛ پورے ملک سے بی جے پی کا صفایا کریں گے

یڈی یورپا کے استعفیٰ کے بعد راہول گاندھی نے کہا؛ ابھی صرف کرناٹکا میں بی جے پی کو روکا ہے؛ پورے ملک سے بی جے پی کا صفایا کریں گے

Sat, 19 May 2018 18:09:30    S.O. News Service

نئی دہلی 19/مئی  (ایس او نیوز) کرناٹک میں اکثریت کا  ٹیسٹ دینے سے پہلے ہی  یڈی یورپا حکومت کے گرنے اور یڈی یورپا کے سی ایم کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرنے کے فوری بعد کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے  پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں جمہویت کی جیت ہوئی ہے۔

 راہول گاندھی نے شروعات میں ہی بی جے پی پر ملک کی توہین کرنے کا الزام  عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک اسمبلی میں قومی ترانہ   ہونے سے پہلے ہی بی جے پی کے ارکان  اسمبلی،  ایوان چھوڑ کر چلے گئے.

بی جے پی نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے کرناٹک میں جمہوریت وقار  گرانے کی کوشش کی. انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مینڈیٹ کی توہین کی. اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی پر ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کا  الزام لگاتے ہوئے کہا کہ طاقت اور پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے.

مودی پر بڑا حملہ
راہول گاندھی نے پریس کانفرنس  میں وزیر اعظم نریندر مودی پر  بڑا الزام لگایا  اور براہ راست  حملہ بولا. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ  نے کانگریس ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کی. انہوں نے کہا کہ انہوں نے  تمام طریقوں کو اختیار کیا  تھا اس کے ساتھ ہی راہول نے کہا کہ   وزیراعظم کسی بھی آئینی تنظیم سے بڑے نہیں ہیں۔

تمام اپوزیشن جماعتیں  مل کر بی جے پی کو روکیں گے
راہل گاندھی نے 2019 کے انتخابات کو لے کر بھی بی جے پی کے خلاف اپنائی جانے والی حکمت عملی کا انکشاف کیا. انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر  بی جے پی اور سنگھ کو روکیں گے  انہوں نے کہا کہ ابھی تو بی جے پی کو کرناٹک میں روکا گیا ہے، ہم سب مل کر پورے ملک میں بی جے پی کا مقابلہ کریں گے.


Share: