ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یو ٹی قادر کرناٹک کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے نائب لیڈر مقرر

یو ٹی قادر کرناٹک کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے نائب لیڈر مقرر

Mon, 31 Jan 2022 12:49:55    S.O. News Service

بنگلورو، 31؍ جنوری  (ایس او نیوز) کرناٹک لیجسلیٹو کونسل میں  اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر مسلم اراکین میں سے کسی کو مقرر کرنے کے مطالبے کو کانگریس قیادت کی طرف سے نظر انداز کردیئے جانے کے بعد کرناٹک کے مسلم حلقوں میں کانگریس سے سخت ناراضگی کو دیکھتے ہوئے کانگریس اعلیٰ کمان نے سابق ریاستی وزیر اور منگلورو ساؤتھ کے رکن اسمبلی یوٹی قادر کوکانگریس لیجسلیچر پارٹی  کا نائب رہنما مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

اے آئی سی سی جنرل  سکریٹری کے سی وینو گوپال کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر یوٹی قادر کو کانگریس صدر سونیا گاندھی  کی ہدایت پر  کرناٹک کانگریس لیجسلیچر پارٹی   کا نائب رہنما مقرر کیا گیا ہے۔ کرناٹک کانگریس نے یوٹی قادر کے اس تقرر پر انہیں مبارکباد دی ہے، اسی طرح دیگر کانگریس مسلم قائدین نے بھی  ان کے تقرر پر یوٹی قادر کو تہنیت پیش کی ہے۔ 

مانا جارہا ہے کہ رکن کونسل اور سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم کونسل میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے اہم دعویدار تھے، ان کی طرف سے کانگریس چھوڑنے کے اعلان اور اس کے بعد کانگریس کے تئیں ریاست کے مسلم حلقوں میں پائی جانے والی سخت ناراضگی سے ریاست کی کانگریس مسلم قیادت پریشان ہے۔ تو دوسری طرف اس کا احساس کانگریس کی ریاستی قیادت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کمان  کو بھی ہے، جس کو دور کرنے کی کوشش میں یو ٹی قادر کو سی ایل پی کا نائب لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس عہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں  ہے، لیکن اس اقدام کو کانگریس کے رویے سے برہم مسلمانوں کو رجھانے کی ایک کوشش مانا جارہا ہے۔ 


Share: