ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور:6سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں

یلاپور:6سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں

Sat, 16 Mar 2019 12:46:00    S.O. News Service

یلاپور،16؍مارچ (ایس او نیوز)یلاپور پولیس نے تعلقہ کے آرتی بیل میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں منجو ناتھ ناگیا سیدّی (50سال) کو گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ 6سالہ بچی کے والد کی جانب سے یلاپور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق منجو ناتھ سیدّی نے بچی کو اپنی بائک پر بٹھاکر بازار لے جانے کے بہانے اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کی اور عصمت دری کی کوشش کی ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم منجو ناتھ کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔


Share: