ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں راہول گاندھی روڈ شو کے موقع پر ’مودی مودی‘ کے نعرے۔پارٹی لیڈروں کی غلط رہنمائی کا نتیجہ: دیشپانڈے

ہوناور میں راہول گاندھی روڈ شو کے موقع پر ’مودی مودی‘ کے نعرے۔پارٹی لیڈروں کی غلط رہنمائی کا نتیجہ: دیشپانڈے

Fri, 27 Apr 2018 23:49:21    S.O. News Service

بھٹکل 27؍اپریل(ایس او نیوز) ہوناور میں کانگریس صدر راہول گاندھی کے روڈ شو کے موقع پر بی جے پی حامیوں کی طرف سے ’مودی! مودی!‘ کے جو نعرے لگائے گئے تھے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے کہا کہ اگرپارٹی کے لیڈران صحیح رہنمائی کریں تو ہی کارکنان صحیح طرز عمل اختیار کرسکتے ہیں۔ یعنی بی جے پی حامیوں نے کانگریس پارٹی کے پروگرام میں خلل ڈالنے کے لئے یہ جو حرکت کی تھی وہ ان کے لیڈران کی غلط رہنمائی کانتیجہ ہے۔

مرڈیشور میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے دیشپانڈے نے کہا کہ کچھ لوگوں نے دھیمی آواز میں اس طرح بی جے پی کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی،لیکن نوجوانوں اورخواتین کی زبردست بھیڑ کی وجہ سے وہ زیادہ دور تک سنائی نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کسی عوامی پروگرام میں ہم لوگ اس قسم کا خلل نہیں ڈالتے۔

ضلع انچارج وزیر نے کہا کہ کمٹہ، ہوناوراور سرسی وغیرہ میں فسادات برپا کرکے بی جے پی نے بدامنی پھیلائی تھی۔ اس کے بدلے میں بے قصور لوگ جیلوں میں ڈال دئے گئے تو انہیں بچانے اور باہر نکالنے کے لئے بی جے پی نہیں آئی۔ یہاں تک کہ فسادات کے لئے اشتعال دلانے والی شوبھا کرندلاجے جیسے لیڈران بھی لاپتہ ہوگئے۔


Share: