ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں تیز رفتار لاری سائیکل پر اُلٹ گئی؛ سائیکل سوار ہلاک

ہوناور میں تیز رفتار لاری سائیکل پر اُلٹ گئی؛ سائیکل سوار ہلاک

Mon, 09 Jul 2018 01:59:43    S.O. News Service

ہوناور 8/جولائی (ایس او نیوز) یہاں ایک تیز رفتار لاری قریب سے گذر رہے ایک سائیکل سوار پر اُلٹ جانے کے نتیجے میں سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت  منجوناتھ مڈیوال (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ ہوناور کے آرگا نیشنل ہائی وے 66 پر اتوار کی صبح پیش آیا۔

بتایا گیاہے کہ  سپاری سے بھری ٹرک مینگلور سے احمد آباد (گجرات) جارہی تھی کہ غالباً رفتار تیز ہونے کے ساتھ ساتھ  تیز بارش کے نتیجے میں سڑک پر پھسل گئی اور بے قابو ہوکر  اُلْٹ گئی۔ اس دوران ایک سائیکل سوار جو سڑک کے کنارے سے گذررہا تھا ، لاری  سیدھے اُس پر ہی اُلٹ گئی اور   سائیکل سوار لاری کے اندر ہی دب گیا۔

پوری لاری کو خالی کرنے کےبعد لاری کو سیدھا کیا گیا جس کے بعد ہی سائیکل سوار کی لاش  نکالی گئی اور سرکاری اسپتال منتقل کی گئی۔

ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔


Share: