چنئی،09؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی فوج کے افسر کے طور پر یہاں افسران ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) سے 172 افسران نے ہفتہ کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے ساتھ ہی کمیشن حاصل کیا۔ان افسروں میں مرد وعورت دونوں شامل ہیں۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھوٹان اور افغانستان کے افسر بھی شامل تھے۔سرکاری پریس ریلیز کے مطابق جنرل آفیسر، کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آج پریڈ کی سلامی لی اور نئے افسروں کو ہندوستانی فوج کی اقدار پر عمل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اکیڈمی کے انڈر آفیسر سدھارتھ بھونانی کو سورڈ آف آنر اور ایک چاندی کا تمغہ سے نوازا۔اس کے مطابق سنگھ نے بہترین معیار کا مظاہرہ کرنے کے لئے افسران اور او ٹی اے کے ملازمین کو مبارک باد دی۔