ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے اپریل سے چین سے آئے، 12,000کروڑ کے 120-130 ایف ڈی آئی تجاویز: رپورٹ

ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے اپریل سے چین سے آئے، 12,000کروڑ کے 120-130 ایف ڈی آئی تجاویز: رپورٹ

Wed, 23 Dec 2020 21:01:41    S.O. News Service

نئی دہلی ،23 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت کو اپریل سے لے کر اب تک چین سے تقریبا 12000 کروڑ روپے کی 120 سے زائد براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) تجاویز موصول ہوئیں۔

ذرائع نے یہ اطلاع دی،اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان میں اپریل 2020 سے کسی بھی علاقے میں سرمایہ کاری کرنے کا قاعدہ پڑوسی ممالک کی کمپنیوں کے لئے حکومت کی منظوری کے بعد ہی نافذ کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے مطابق ہندوستان میں کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے چین کی ایف ڈی آئی تجاویز کو پہلے حکومت کی منظوری کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ان تجاویز کی جانچ پڑتال کے لئے ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور زیادہ تر سرمایہ کاری کی تجاویز ہندوستان میں پہلے سے موجود کمپنیوں کی ہیں۔ رواں سال اپریل میں محکمہ صنعت و داخلی تجارت فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے کہا تھا کہ ہندوستان کی سرحد سے متصل کسی بھی کمپنی یا فرد کو ہندوستان میں کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے حکومت کی منظوری لینا ہوگی۔ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا کی وبا کی وجہ سے موقع پرست حصولیابی کو روکنے کے لئے لیا تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ ہمیں چین سے 120-130 ایف ڈی آئی کی تجاویز موصول ہوئی ہیں، جس پر تقریباً 12 تا 13 ہزار کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کچھ چینی کمپنیوں نے سرکاری معاہدوں میں بولی لگانے کے لئے اندراج کے لئے درخواست دی ہے۔ اور وہ تجاویز وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہیں۔ چینی کمپنیوں پر کثیرالجہتی اداروں کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبوں میں بولی لگانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔


Share: