ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندو ہو یا مسلمان، بھیجنا ہے تو سارے پناہ گزینوں کو واپس بھیجو: اسد الدین اویسی

ہندو ہو یا مسلمان، بھیجنا ہے تو سارے پناہ گزینوں کو واپس بھیجو: اسد الدین اویسی

Sat, 02 Mar 2019 11:01:42    S.O. News Service

نئی دہلی،2 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی لیڈر اور آسام حکومت میں وزیر ہیمنت بسوا شرما نے اپنے دلائل سے شہریت ترمیم بل کی پرزور طریقے سے جہاں حمایت کی۔وہیں ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے اس کی زورداراور آئین کی روشنی میں مخالفت کرکے ہیمنت بسواشرما کے اس زعفرانی عمل کو ’فیوز‘ اور بے دم کرکے ناکارہ بنادیا ۔اویسی نے کہا کہ ہندو ہو یا مسلمان، بھیجنا ہو تو سارے پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک بھیجو۔ انہوں نے نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری اور سیکولر ملک ہے، جہاں سب کے لئے ایک قانون ہے۔اویسی نے ہیمنت بسوا شرما سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ نے آئین کا حلف لیا ہے، ان کے ہاں کہنے پر اویسی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 14 کے مطابق کسی بھی مذہب کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ہندو، عیسائی، بدھ مت، سکھ کو امتیاز نہیں کرتے صرف مسلم پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی بات کرتے ہیں،بنگالی مسلمان اور بنگالی ہندو میں کیسے تمیز کر سکتے ہیں۔ایسا کرنا غیر آئینی ہے۔اویسی نے کہاکہ میں مان نہیں سکتا کہ تمام مسلمانوں کو باہر بھیج دیا جائے۔ اس پر ہیمنت بشو شرما نے کہا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ ہم ہندوؤں کو واپس پاکستان بھیج دیں۔ جہنم کی زندگی میں رہنے کے لئے۔اویسی نے پوچھا کہ پھر آپ نے شیخ حسینہ سے کیوں کہا کہ کسی کو واپس نہیں بھیجا جائے گا۔اویسی نے کہا کہ یہ ہندو راشٹر بنانے کی سازش ہے، جس کے تحت مسلمانوں کو باہر کیا جا رہا ہے۔وہیں دوسری طرف شہریت ترمیم بل کے تحت ہندو، سکھ، بدھ مت، جین جیسے مذہب کے لوگوں کو بسانے کی کوشش ہو رہی ہے۔حکومت اگر پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا چاہتی ہے تو وہ ہندو ہو یا مسلمان سب کو بھیجا جائے۔اگرچہ ہیمنت بسوا شرما نے شہریت ترمیم بل پر کہا کہ سیاست میں کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ 


Share: