ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش میں سوائن فلو سے 16 اموات 

ہماچل پردیش میں سوائن فلو سے 16 اموات 

Thu, 07 Feb 2019 00:58:31    S.O. News Service

نئی دہلی،06 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سوائن فلو نے اس سال اب تک 16 لوگوں کی جان لے لی ہے۔2018 میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداددوتھی۔ہماچل پردیش کے وزیر صحت وپن پرمار نے اسمبلی کو یہ معلومات دی۔

وپن پرمارکے مطابق پیر کو دو لوگوں کی موت سوائن فلوسے ہوئی۔ریاست میں سوائن فلو کی حالت کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں پرمار نے کہا کہ کانگڑا اور شملہ اضلاع میں بالترتیب 36 اور 33 مثبت معاملے پائے گئے ہیں۔ریاست بھر میں کل 113 کیس سامنے آئے ہیں۔سوائن فلو میں مبتلا 21 لوگوں کا یہاں کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اور اسپتال میں علاج چل رہا ہے جبکہ آٹھ افراد ٹانڈا شہر میں واقع ڈاکٹر راجندر پرساد گرومیٹ میڈیکل کالج میں داخل ہیں۔

سال 2018 میں ریاست میں سوائن فلو سے صرف دو لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ 2017 میں یہ تعداد 17 تھی۔اسی طرح 2016 میں پانچ اور 2015 میں سات افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے تھے۔ریاست میں سوائن فلو کا پہلا کیس 2009 میں سامنے آیا تھا۔غور طلب ہے کہ کچھ وقت پہلے ہی کانگریس لیڈر اور چھ بار ہماچل پردیش کے وزیر اعلی رہ چکے ویر بھدر سنگھ کو بھی سوائن فلو ہو گیا تھا۔فی الحال ان کی صحت ٹھیک ہے۔


Share: