ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہم مایوس ضرور ہیں، لیکن ناامیدنہیں: آر جے ڈی

ہم مایوس ضرور ہیں، لیکن ناامیدنہیں: آر جے ڈی

Thu, 25 Jan 2018 12:01:38    S.O. News Service

رانچی 24 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں لالو یادو کو سزا سنائے کے بعد آر جے ڈی کے سینئرلیڈر رگھوونش پرسادنے آج کہاہے کہ ہم مایوس ہیں لیکن ناامید نہیں ہیں ۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ تمام معاملات میں ہم اپیل کریں گے۔ پرساد نے الزام لگایا کہ ہم نریندرمودی کے بنائے جال میں الجھیں گے نہیں اور نہ ہمیں گھبرانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہم مودی کو ہٹانے کے اپنے ایجنڈے پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ جاری رہے گی۔ تاہم، رگھونش پرساد نے تسلیم کیا کہ آج کا فیصلہ پارٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ اس دوران لالو کے چھوٹے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے پٹنہ میں الزام لگایا کہ نتیش کمار اور بی جے پی کے لوگ لالویادو کو نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔تیجسوی یادو نے کہا کہ لالو یادو ہیروہیں اورآئندہ بھی ہیرو ہی بن کر رہیں گے۔ہم سی بی آئی عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں؛ لیکن آج کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چارہ گھوٹالے کا یہ پورا معاملہ نتیش کمار کی طرف سے کئی جانے والی لالو کے خلاف سازش کا ایک حصہ ہے ۔ 


Share: