ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ میں کسانوں نے کئی ٹول پلازہ کئے بند، یوپی میں پی اے سی تعینات،دہلی میں راج ناتھ سے ملے دشینت چوٹالہ

ہریانہ میں کسانوں نے کئی ٹول پلازہ کئے بند، یوپی میں پی اے سی تعینات،دہلی میں راج ناتھ سے ملے دشینت چوٹالہ

Sat, 12 Dec 2020 19:22:29    S.O. News Service

نئی دہلی،12 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا آج 17 واں دن ہے۔

کسان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی بارڈر پر ڈٹے ہوئے ہیں اور احتجاج کو تیز کررہے ہیں۔ کسانوں نے ہریانہ کے متعدد علاقوں میں ٹول پلازہ بند کردیئے ہیں۔ دہلی - جے پور شاہراہ کو بند کرنے کی کوششوں کے طور پر دہلی جے پور شاہراہ پر پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ فرید آباد میں کسانوں کی نقل و حمل کے پیش نظر 3500 پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پولیس مظاہرین پر ڈرون سے نگرانی کر رہی ہے۔

اس دوران ہریانہ کی بی جے پی زیرقیادت منوہر لال کھٹر حکومت میں نائب وزیر اعلی اور جننائک جنتا پارٹی کے رہنما دشینت چوٹالہ نے کسانوں کے معاملے پر مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ سے دہلی میں ملاقات کی ہے۔ چوٹالہ کھٹر حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کسانوں کو راضی کرنے کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں ناکافی ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسان یونینوں سے حکومت کی تجویز پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لئے تیار ہے۔


Share: