ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہری دوار اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں پانچ رکنی ایس آئی ٹی کی تشکیل

ہری دوار اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں پانچ رکنی ایس آئی ٹی کی تشکیل

Mon, 03 Jan 2022 11:20:28    S.O. News Service

ہری دوار، 3؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ کے ہری دوار دھرم سنسد میں مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں پولیس نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اس معاملے کی جانچ کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سطح کے افسر کی سربراہی میں پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔ ڈی آئی جی گڑھوال کرن سنگھ نگنیال کا کہنا ہے کہ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شمالی ہری دوار کے وید نکیتن میں منعقدہ تین روزہ دھرم سنسد میں وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی، سنت دھرم داس، سادھوی انپورنا بھارتی کو نامزد کرنے کے بعد پولیس نے ڈاسنا کالی مندر کے مہنت اور جونا اکھاڑے کے مہنت مہامنڈلیشور سوامی یتی نرسمہانند اور دھرم راج سندھو کو بھی معاملے میں نامزد کیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک پانچ لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

دھرم سنسد کے کوآرڈینیٹر رہے سوامی یتی نرسمہانند گری کا کہنا ہے کہ حکومت دباؤ میں آکر ایسے فیصلے لے رہی ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی ایک مخصوص طبقہ کا غلبہ نظر آنے لگا ہے، کل ہیڈ کوارٹر جا کر جو گھیراؤ کیا گیا ہے، اسی کا ڈر سرکار کو ہے جو جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔


Share: