ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاسٹل میں ڈگری کی تین طالبات حاملہ! تلنگانہ میں چونکا دینے والا واقعہ

ہاسٹل میں ڈگری کی تین طالبات حاملہ! تلنگانہ میں چونکا دینے والا واقعہ

Sun, 29 Dec 2019 11:20:15    S.O. News Service

حیدرآباد،29/دسمبر (ایس او نیوز/یو این آئی)  ہاسٹل میں ڈگری کی تین طالبات حاملہ ہوگئیں۔ تلنگانہ کے آصف آباد میں چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ٹرائبل ویلفیر ہاسٹل میں ڈگری کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے یہ طالبات حاملہ ہوگئیں۔

ان میں ایک طالبہ تین ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے۔ اس معاملہ کو ہاسٹل کے اسٹاف نے راز میں رکھنے کی کوشش کی۔ ہاسٹل کی دس طالبات کو مناسب حیض نہ ہونے پر ان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کی طبی جانچ پر پتہ چلا کہ تین طالبات حاملہ ہیں۔

یہ تمام طالبات ڈگری سال اول کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد عہدیدار اس کی جانچ کر رہے ہیں۔یہ طالبات کن کن مقامات سے تعلیم کے لئے آئیں، کن سے ملاقات کی اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ اس واقعہ پر ضلع ٹرائبل ویلفیر عہدیداروں نے ہاسٹل کے عہدیداروں پربرہمی ظاہر کی۔


Share: