ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاسن کے قریب ہوئے سڑک حادثہ میں گنگولی کے ایک ہی خاندان کے چار لوگ زندہ جل کر ہلاک

ہاسن کے قریب ہوئے سڑک حادثہ میں گنگولی کے ایک ہی خاندان کے چار لوگ زندہ جل کر ہلاک

Thu, 21 Feb 2019 12:12:20    S.O. News Service

گنگولی 21/فروری (ایس او نیوز/ابراہیم گنگولی) گنگولی کے گُجّاڈی کے رہنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد  ہاسن کے قریب چنّا رائے پٹن نامی مقام پر سڑک حادثہ میں زندہ جل کر ہلاک ہوگئے جن کی شناخت وویویک نائیک (38)، ان کی اہلیہ ریشما نائیک (34)، نو سالہ بچی وننتی اور پانچ سالہ بچہ ویگنیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  گنگولی کے گُجّاڈی کے رہنے والے وویک نائیک اور ان کی اہلیہ بنگلور میں کسی کمپنی میں  ملازمت کرتے تھے،  اپنے والد کے انتقال کی پہلی برسی منانے  وویک  پوری فیملی کے ساتھ  کار پر سوار ہوکر اپنے گاوں آرہے تھے کہ رات کے کسی پہر میں اچانک ان کی کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع ایک ٹوائیلٹ کی عمارت سے ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی کار میں آگ لگ گئی، جس کے  نتیجے میں کار پر سوار تمام چاروں لوگ جل کر ہلاک ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی چنّ رائے پٹن  پولس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچایا، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: