بنگلورو،25؍فروری(ایس او نیوز) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کی ریاست آمد کے موقع پر پروٹوکول کی خلاف ورزی کئے جانے کی پاداش میں ہاسن کی ضلع ڈپٹی کمشنر روہنی سندھوری کو ریاستی حکومت کی جانب سے شوکاس نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شراون بیلگولہ میں چل رہے باہوبلی مہا مستکا بھشیکھا میں شرکت کیلئے صدر ہند رام ناتھ کووند اور ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا کی آمد کے موقع پر ہاسن کی ڈی سی روہنی کی طرف سے دستور العمل میں کوتاہی سرزد ہوئی ہے ۔ تقریب میں خود شریک رہتے ہوئے دستور العمل پر عمل نہ کئے جانے کے الزام میں روہنی کو وجہ بتائو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی چیف سکریٹری کے رتنا پربھاکر کی ہدایت پراڈیشنل سکریٹری پی روی کمار نے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ پروٹوکول کے تحت روہنی سندھوری کو وہاں خود شریک رہتے ہوئے تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینا چاہئے تھا۔ مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا ، عدم شرکت پر مناسب وجوہات بتاتے ہوئے تین دنوں کے اندر وہنی سے نوٹس کاجواب طلب کیا گیا ہے ۔ نوٹس پر طے شدہ مدت میں جواب نہیں دیا گیا تو روہنی سندھوری کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔