ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن سمندر میں دوست کے ساتھ تیرتے ہوئے ایک شخص ہلاک

گوکرن سمندر میں دوست کے ساتھ تیرتے ہوئے ایک شخص ہلاک

Mon, 15 Oct 2018 13:14:57    S.O. News Service

کاروار15؍اکتوبر(ایس او نیوز) گوکرن بیچ پر سیر کے لئے جانے کے بعد اپنے دوست کے ساتھ تیرنے کی غرض سے سمندر میں اترنے والا ایک شخص ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

ہلاک ہونے والا شخص تلنگانہ کے گنگا ریڈی ضلع کا رہنے والا جئے کرشنا رویندرا ناتھ گوڈیلّی (28سال) بتایا جاتا ہے۔ وہ اپنے دوست چئیتن کے ساتھ گوکرن کی سیاحت کے لئے آیا ہوا تھا۔ جب وہ دونوں سمندر میں تیرنے کے لئے اترے تو تھوڑی دیر بعد جئے کرشنا پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ گوکرن پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔


Share: