ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوتم گمبھیر کی جان کو خطرہ ، گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا ئی گئی

گوتم گمبھیر کی جان کو خطرہ ، گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا ئی گئی

Thu, 25 Nov 2021 12:48:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍نومبر(آئی این ایس انڈیا) مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے آئی ایس آئی کشمیرسے اپنی جان کو خطرہ قرار دیاہے۔ گمبھیر نے الزام لگایا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ڈی سی پی سنٹرل شویتا چوہان نے بتایا ہے کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ گمبھیر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ گوتم گمبھیر نے الزام لگایا ہے کہ انہیں آئی ایس آئی ایس کشمیر سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ بی جے پی ایم پی نے اب دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔جانکاری کے مطابق دہلی پولیس نے اس معاملے میں جانچ شروع کر دی ہے۔

ڈی سی پی سینٹرل شویتا چوہان کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ گوتم گمبھیر نے کل رات ہی یہ شکایت درج کرائی ہے۔گوتم گمبھیر کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کشمیر نے انہیں فون اور ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔


Share: