ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوتم بدھ نگر سیٹ سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر اروند سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کی

گوتم بدھ نگر سیٹ سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر اروند سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کی

Sat, 23 Mar 2019 00:13:26    S.O. News Service

نوئیڈا،22مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی گوتم بدھ نگر لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر اروند سنگھ نے جمعہ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ڈاکٹر سنگھ نے آج دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر اپنا نامزدگی داخل کی۔وہ اپنے ساتھی ونود پانڈے، تحصیل عالم، ڈاکٹر مہندر ناگر، سریندر کمار راگھو سمیت پرچہ نامزدگی داخل کرنے کلیکٹریٹ پہنچے۔ڈاکٹر اروند نے دعوی کیا کہ کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی کی قیادت میں وہ گوتم بدھ نگر لوک سبھا سیٹ پر جیت حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں نوجوانوں کا رجحان بڑھا ہے۔بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر ہر محاذ پر ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈاکٹر اروند نے کہا کہ کانگریس سیکولرزم پارٹی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔گوتم بدھ نگر لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے اعلان امیدوار اور مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما نے بھی آج صبح سوا گیارہ بجے ضلع کلیکٹریٹ میں پہنچ کر اپنی نامزدگی داخل کی۔


Share: