نئی دہلی3اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) اور کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے ملک میں سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے سینٹروں کی تعداد اور اب تک تربیت پانے والے طلباء کی تعداد کے بارے میں آج لو ک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مطلع کیا کہ سینٹرو ں سمیت سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے قائم شدہ سینٹروں کی کل تعداد 31 ہے جو پروجیکٹ مرحلوں کے تحت ہیں۔وزیرموصوف نے بتایا کہ گذشتہ تین سال کے دوران سی آئی پی ای ٹی نے اپنے لمبی مدت قلیل مدت ، اوکیشنل اورہنر مندی کے فروغ کے کورسز کے ذریعہ ایک لاکھ 76 ہزار 900 طلبا کو تربیت دی۔ اس میں تقریباً 60ہزارطلبا ایسے بھی ہیں جنہیں پلیس منٹ لنک ٹریننگ پروگراموں کے تحت ٹریننگ دی گئی ۔ ان میں سے تقریباََ 82فیصد طلباء نے مختلف پلاسٹکس اور متعلقہ صنعتوں میں ملازمت حاصل کر لی ہے۔جناب سنگھ نے بتایا کہ سی آئی پی ای ٹی سینٹروں کا قیام ایک ڈائنامک عمل ہے جو ریاستی سرکار کی مانگ پر مبنی ہیں۔ حکومت ہند اور ریاستی سرکاروں کی طرف سے پلاسٹک صنعت کی ترقی کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ اور مالی تعاون دستیاب ہوتاہے۔