کاسرگوڈ، 5؍ جولائی (ایس او نیوز) کیرالا کے کاسرگوڈ میں اتوار کے روز سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی پلٹ جانے کے بعد تین ماہی گیر لاپتہ ہوگئے۔
بتایا جارہا ہے کہ صبح سویرے کیچور علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے کے وقت 7 ماہی گیر کشتی پر سوار تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ صبح سویرے کشتی کے پلٹ جانے کے بعد 4 ماہی گیر ساحل پر پہنچ سکے ہیں، جبکہ کارتک ، رتگیش اور سندیپ لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ اور دیگر مچھوارے لاپتہ افراد کی تلاش کررہے ہیں۔