ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرلا کے بعد تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ’نپاہ‘ وائرس سے متاثر مریض کی تصدیق

کیرلا کے بعد تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ’نپاہ‘ وائرس سے متاثر مریض کی تصدیق

Tue, 07 Sep 2021 11:10:41    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍ستمبر: (ایس او نیوز؍ایجنسی)جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں کرونا کے بعد اب نپاہ وائرس کے حملے کا خطرہ ہے۔ نپاہ وائرس  جنوبی ریاستوں کے لیے ایک نیا بحران پیدا کر سکتا ہے۔ اتوار کو کیرلا میں نپاہ وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد اب تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ایک کیس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اتوار کو کیرلا میں ایک 12 سالہ بچہ نپاہ وائرس سے متاثر ہونے کے بعد فوت کرگیا۔کوئمبٹور میں نپاہ کی تصدیق کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں نپاہ وائرس کے ایک کیس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ہم وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز بخار میں مبتلا کوئی بھی مریض جو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آتا ہے، اس کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔نپاہ وائرس عام طور پر جانوروں سے منتقل ہوتا ہے لیکن یہ وائرس انسان سے انسان میں بھی منتقل ہورہا ہے۔ اس وائرس کا پہلا کیس کیرلا  میں رپورٹ ہوا ، جس کے بعد ریاستی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں۔


Share: