ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ میں وائرس سے ایک اور کی موت، اب تک 11افراد ہلاک

کیرالہ میں وائرس سے ایک اور کی موت، اب تک 11افراد ہلاک

Thu, 24 May 2018 22:56:18    S.O. News Service

کوزی کوڈ  ؍تروننت پورم ،24؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کیرالہ میں نپاہ وائرس سے متاثر ایک اور شخص کی آج موت ہوگئی۔ریاست میں اس خطرناک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی۔کوزی کوڈ  ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جیشری ای نے بتایا کہ میت کی شناخت وی موسی(61)کے طور پر ہوئی ہے۔موسی گزشتہ کچھ دن سے یہاں کے ایک نجی اسپتال میں کچھ دن سے زندگی اور موت کے درمیان لڑرہا تھا انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 160 نمونوں کو جانچ کے لیے وایرولوجی انسٹی ٹیوٹ بھیجا گیا ہے اور 13 مقدمات میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں سے 11 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔موسی کے خاندان میں یہ چوتھی موت ہے۔اس سے پہلے موسی کے بیٹے محمد صالح(28)، محمد صادق(26)اور ان کی رشتہ دار مریم کی موت ہو چکی ہے۔ ریاستی حکومت نے ایک مشاورت بھی جاری کر کے ریاست کا دورہ کرنے والے تمام لوگوں سے چار اضلاع کوزی کوڈ ، ملپپرم، وایناڈ اور کانپور کے دورے سے بچنے کی درخواست کی ہے۔صحت کے سیکرٹری راجیو سدانندن نے کہاکہ کیرل میں کسی بھی جگہ سفر کرنا محفوظ ہے۔ اگر مسافر اضافی احتیاط برتنا چاہتے ہیں تو وہ ان چار اضلاع کے دورے سے بچنے کی کوشش کریں۔ ریاستی حکومت نے اس مسئلے پر غور کے لیے 25مئی کو کوزی کوڈ  میں کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔بہرحال اس تناظر میں وزیر اعلی پنرایی وجین نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی اور نپاہ وائرس کو لے کر ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی جائزہ لیا۔ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلی نے وائرس کو لے کر بیداری مہم بڑھانے اور احتیاطی اقدامات کو نافذکرنے کے علاوہ ریاست کی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور مسلسل احتیاط برتنے کے ہدایات دیئے ہیں۔


Share: