کوجھکوڈ،19نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کیرالہ میں حکمران کمیونسٹ پارٹی (مارکس) نے کہا ہے کہ مسلم دہشت گرد ریاست میں ماؤنوازوں کو فروغ دے رہے ہیں۔کیرالہ کے کوجھکوڈ ضلع کے سی پی ایم کے سیکرٹری پی موہنن نے کہا کہ ماؤنوازوں اور اسلامی دہشت گردوں کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور ریاست کی پولیس کو اس کی جانچ کرنی چاہئے۔موہنن نے کہاکہ اسلامی دہشت گرد اب کیرالہ میں ماؤنوازوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ریاست میں ماؤنوازوں کی طاقت مسلم دہشت گرد تنظیم ہیں جو انہیں کھاد پانی دے کر فروغ دے رہے ہیں۔پولیس کو اس زاویہ کی بھی جانچ کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماؤنوازوں اور اسلامی دہشت گرد تنظیموں کے درمیان انتہائی قریبی دوستی ہے۔سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ نیشنل ڈیولپمنٹ فرنٹ اور اسلامک بنیاد پرست ماؤنوازوں کو حمایت دینے کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔بتا دیں کہ کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین نے مبینہ تصادم میں 4 ماؤنوازوں کے مارے جانے کے حالیہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات فی الحال کروانے سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کا پتہ لگانے کے لئے مجسٹریٹ جانچ چل رہی ہے۔
ریاست اسمبلی میں وزیر اعلی وجین اپنے پہلے کے موقف پر قائم رہے کہ پولیس نے گولیاں تبھی چلائیں جب ماؤنوازوں نے ان پر حملہ کیا۔وجین نے ایک سوال کے جواب میں ایوان میں کہاکہ اس وقت ہم درمادکرن کے بارے میں غور نہیں کر رہے۔نہوں نے کہا کہ ماؤنوازوں کا ایجنڈا جمہوری اداروں کو تباہ کرنا اور بدامنی پھیلانا ہے۔