ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیدارناتھ درشن کے بعد آئی ٹی بی پی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائیں گے مودی

کیدارناتھ درشن کے بعد آئی ٹی بی پی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائیں گے مودی

Tue, 06 Nov 2018 21:21:25    S.O. News Service

دہرادون،06؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کل دیوالی کے دن کیدارناتھ آئیں گے جہاں وہ ہمالیائی علاقے میں واقع بابا کیدار کے دھام میں پوجا ارچنا کے ساتھ ہی کیدارپوری میں چل رہے تعمیر نو کے کاموں کا بھی جائزہ لیں گے۔وزیر اعظم کی آمد کے سلسلے میں وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے یہاں وزیر اعلی رہائش میں ان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور حکام کوسخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات دی۔چیف سکریٹری اتپل کمار سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعظم کیدارناتھ صبح تقریباًپونے دس بجے کیدارناتھ پہنچیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مندر میں پوجا ارچنا کرنے کے بعد وہ کیدارپوری میں چل رہے تعمیر نو منصوبوں کا معائنہ کریں گے۔سنگھ نے بتایا کہ کیدار پوری میں چل رہے منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے لیے مندر کمپلیکس میں بنے مہمان خانہ میں انہیں ایک ویڈیو بھی دکھایا جائے گا۔چیف سکریٹری نے بتایا کہ کیدار پوری تعمیر نو کے منصوبے کے کاموں کا وزیر اعظم نے گزشتہ سال اپنے دورہ کے دوران سنگ بنیاد رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کیدارناتھ دھام دورے کی سبھی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور وی آئی پی ہیلی پیڈ کے ذریعہ مندرکے راستے سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہوئی برفباری سے کیدارپوری دلکش اورپر کشش ہو گئی ہے۔کیدارناتھ سے تقریباً400 میٹر بلند گوفہ (میڈیٹیشن کیو) سمیت کئی نئی چیزیں اس بار ہمالیائی دھام کے درشن کے لیے آ رہے وزیر اعظم نریندر مودی کا خیر مقدم کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار کچھ دیگر چیزیں جو وزیر اعظم کا استقبال کریں گی ان میں منداکنی اور سرسوتی ندیوں کے سنگم سے لے کر مندر تک جانے والی بہت وسیع مرکزی سڑک (مین اپروچ روڈ) اور منداکنی کے کنارے پر واقع رٹینگ وال اہم ہیں۔ 


Share: