ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کووِڈ کی دوسری لہر: ضلع جنوبی کینرا میں نافذ ہوئے امتناعی احکامات۔ مذہبی تہوار، جلسے اور جلوسوں پر لگی پابندی

کووِڈ کی دوسری لہر: ضلع جنوبی کینرا میں نافذ ہوئے امتناعی احکامات۔ مذہبی تہوار، جلسے اور جلوسوں پر لگی پابندی

Tue, 30 Mar 2021 20:37:53    S.O. News Service

منگلورو،30؍مارچ (ایس او نیوز) کووِڈ کی دوسری لہر میں تیزی کو دیکھتے ہوئے جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر راجیندرا کے وی نے مذہبی اجتماعات اور عام مقامات پر جلسے جلوس منعقد کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ڈی سی کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت لگایا گیا یہ حکم امتناعی 29 مارچ سے آئندہ دوسرا حکم جاری ہونے تک لاگو رہے گا۔ ڈی سی نے بتایا ہے کہ ہولی، یوگادی، شب برات، گڈ فرائڈے جیسے تہوار عوامی مقامات، پارکوں، میدانوں، مذہبی احاطوں یا بازاروں وغیرہ میں مناَئے نہیں جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی بھی عام مقام پر پانچ افراد سے زیادہ لوگ  جمع نہیں ہوسکیں گے۔    


Share: