ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوورونا بحران: ہریانہ میں اسکول، کالج، آئی ٹی آئی بند رہیں گے، دکانیں کھولنے کے اوقات میں توسیع

کوورونا بحران: ہریانہ میں اسکول، کالج، آئی ٹی آئی بند رہیں گے، دکانیں کھولنے کے اوقات میں توسیع

Sun, 30 May 2021 22:32:30    S.O. News Service

چندی گڑھ،30؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ میں کووڈ- 19 انفیکشن کے تناظر میں کمیونٹی ٹرانسمیشن پر روک تھام کی سمت میں ریاستی حکومت نے آج ’وبا الرٹ، محفوظ ہریانہ‘ کے تحت پابندیوں کو مزید ایک ہفتے لے لئے یعنی 7 جون تک جاری رکھتے ہوئے کچھ رعایت بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کیا۔

یکم جون سے رعایت کے مطابق شاپنگ مال صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دکانیں صبح آڈ-ایون کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلیں گی۔ پہلے یہ ٹائمنگ صبح سات بجے سے دوپہر بارہ بجے تک کی تھی۔

اسکول، ٹیکنیکل ایجوکیش انسٹی ٹیوٹ، آنگن واڑی بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ شاپنگ مال کو مقررہ وقت کے ساتھ ساتھ آنے والوں کو رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا، جس میں 25 مربع میٹر میں ایک وقت میں ایک شخص کا ہونا یقینی بنانا ہوگا۔ مال منتظمین کو اس مال میں آنے والے لوگوں کی تعداد پر قابو پانے کے لئے داخلے اور باہر نکلنے کے معاملے میں موبائل ایپلی کیشن بنانی ہوگی۔


Share: