کولکاتہ،29؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کولکاتہ کے پھول باغان تھانہ علاقہ میں واقع منی اسکوائر شاپنگ مال میں بدھ کی صبح آگ لگ گئی ۔ صبح ساڑھے 6بجے مال کی پہلی منزل میں واقع اسٹور روم مین شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ عمارت میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے کئے گئے مناسب انتظامات کی وجہ سے اسموک ڈیٹرکٹر فوراً شروع ہو گیا اور ایمر جنسی الارم بجنے لگا تھا۔ اس لئے وقت رہتے سیکورٹی دستوں نے آگ بجھانے کاکام شروع ہو گیا۔
ادھر اطلاع ملنے کے بعد پولس اور فائر بریگیڈمحکمہ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آتشزدگی پر پوری طرح سے قابو پالیا۔ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ سامان جل گئے ہیں۔ غیر مستقل کے طور پر شاپنگ مال کا کچھ حصہ بند کیا گیا ہے۔