ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولکاتہ میں 40 دن کے بچہ نے دی کورونا وائرس کو شکست

کولکاتہ میں 40 دن کے بچہ نے دی کورونا وائرس کو شکست

Mon, 24 Aug 2020 12:26:22    S.O. News Service

کولکاتہ،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس سے بچاو کے   لئے  دنیا بھر میں مختلف تدابیر و اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ہزاروں لوگ اس بیماری کے شکار ہوچکے ہیں ۔ اس واٸرس نے ہر عمر کے لوگوں کو جو اس کی زد میں آیا متاثر کیا ہے ۔ ان میں بچے و بوڑھے سب شامل ہیں ۔ لیکن کولکاتہ میں 40 دن کے ایک بچے کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر نے انتظامیہ سمیت ہر ایک کو حیران کردیا تھا ۔ لیکن 40 دن کے معصوم نے کورونا کو مات دینے میں کامیابی حاصل کرتے ہوٸے دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ اس بیماری سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

صحتیاب ہونے کے بعد بچہ کو اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق شاید یہ ملک کا سب سے کم عمر بچہ ہے ، جو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ گیا ہے ۔ کولکاتہ میں واقع  انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ کیئر میں 30 جولائی کو ریاست کے مدنی پور کی رہائشی ایک فیملی نے اپنے 40 دن کے بچہ کو تیز بخار کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا تھا ۔ بچہ کو سانس لینے میں بھی تکلیف ہورہی تھی ۔ جانچ میں معلوم ہوا کہ بچہ کورونا وائرس سے متاثر ہے اور اس کی حالت ناز ک بنی ہوئی ہے ۔

ڈاکٹر پی پی گیری کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ کے غیر کووڈ اسپتال ہونے کی وجہ سے ہم فوری طور پر بچہ کو علاج کے لئے کورونا وائر س کے اسپتال میں منتقل کرنا چاہتے تھے ۔ مگر بچہ کی حالت اس قدر نازک تھی کہ خطرہ تھا کہ دوران سفر بچہ دم توڑ سکتا تھا ۔ ڈاکٹروں نے والدین سے صلاح مشورہ کے بعد بچہ کو پیڈیاٹرک انتہائی نگہداشت یونٹ میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا ۔ شیرخوار بچہ کو آٹھ دن وینٹیلیشن پر رکھا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کے لٸے یہ معاملہ چلینج بن گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم بچہ کی صحت پر لگاتار نظر رکھ رہی تھی ۔

جب ڈاکٹر پی پی گیری سے پوچھا گیا کہ ان کی ٹیم کو کون کون سے بنیادی چیلینجز کا سامنا تھا ، تو انہوں نے کہا کہ ایک غیر کووڈ اسپتال میں بچہ کا علاج کرنا تھا ۔ اس بچہ کو کووڈ اسپتال میں منتقل نہیں کرنے کا فیصلہ لینے سے قبل بہت سارے لوگوں کو اعتماد میں لینا پڑا ۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہاں پروٹوکول موجود نہیں تھا ، لیکن آخر کار بہادر بچے نے لمبی جد و جہد کے بعد کورونا کو شکست دیدی ۔


Share: