ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولار میں سابق وزیر ورتور پر کاش اغوا معا ملہ: 2؍طلباء سمیت6؍افراد گرفتار۔ 3؍کاریں،موٹر سائیکل اور20.50؍لاکھ روپئے ضبط

کولار میں سابق وزیر ورتور پر کاش اغوا معا ملہ: 2؍طلباء سمیت6؍افراد گرفتار۔ 3؍کاریں،موٹر سائیکل اور20.50؍لاکھ روپئے ضبط

Thu, 24 Dec 2020 11:34:38    S.O. News Service

بنگلورو،24؍دسمبر(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر ورتور پرکاش کا اغوا کر کے رہائی کے لئے30کروڑ روپیوں کی مانگ کر نے والے2طلباء سمیت6افراد کو گرفتارکر نے میں کو لار دیہی پو لیس کامیاب رہی ہے۔

اس سلسلہ میں سنٹرل زون کے انسپکٹر جنرل آف پو لیس(آئی جی پی) سیمنت  کمار سنگھ نے بتایا کہ گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت تمل ناڈو کے متوطن بنگلور کے وینا ئیکا نگر کے مقیم کوی راج(43)،بیلندور۔شرجا پور روڈ آلارورکے بی کام طا لب العلیم لکھت(20) الاس (21)، پروین(20)،ایچ ایس آر لے آؤٹ کے منوج(20) اور راگھویندرا(34) کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ گرفتار شدہ ملزمین کے قبضہ سے اغوا کے لئے استعمال کی گئی انو کار،2ماروتی شویفٹ کاریں،ایک ماروتی رٹزکار،ایک مو ٹر سائیکل،ہتھیار اور 20.50 لاکھ روپئے نقد ضبط کئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ25نومبر کو سابق ریاستی وزیر ورتور پرکاش اور ان کے کار ڈرائیور سنیل کا کو لار سے قریب بیگے ہوسہلی فارم سے دو کاروں میں سوار8ملزمین کا اغوا کر لیا تھا،اور رہا ئی کے لئے30کروڑ روپیوں کی مانگ کی تھی۔اس دوران غوا کاروں نے ورتور پر کاش کے قریبی ساتھی سے48لاکھ روپئے حاصل کر نے کی کوشش تھی۔

انہوں نے بتایا کہ28نومبرعلی الصباح4بجے نند گڑی ہوبلی،سرینواس پور دیہات سے قریب انہیں چھوڑ کر فرار ہو چکے تھے۔اس سلسلہ میں وررتور پر کاش کی شکایت پر بیلنڈور پو لیس نے معا ملہ درج کیا،جس کے بعد اس معا ملہ کو کو لار دیہی پو لیس کو منتقل کر دیا گیا تھا۔سیونت کما ر نے بتا یا کہ اس معا ملہ کو سنجیدگی سے لے کر اغوا کاروں کی تلاش کے لئے پو لیس کی4ٹیمیں تشکیل دی گئی۔کو لار سب ڈویژن کے اے ایس پی ساحل باگلا نے اس تحقیق کی قیادت کی تھی۔

انہوں نے بتا یا کہ ملز مین کا سراغ لگا نے کے لئے ایک اے ایس آئی،3سی پی آئی،3پی ایس آئی،2اے ایس آئی،4ہیڈ کانسٹیبل اور6کانسٹیبل پر مشتعل4پو لیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔انہوں نے بتا یا کہ اس معا ملہ کے اہم ملزم کوی راج تمل ناڈو میں پناہ لئے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد پو لیس کی ایک ٹیم تمل ناڈو پہنچ کراس کا سراغ لگا کر گرفتار کر نے میں کامیاب رہی،کوی راج سے پوچھ تاچھ کے دوران اس کی اطلاع پر دیگر ملز مین کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی۔ آئی جی پی نے بتا یا کہ ورتور پر کاش اغوا معا ملہ میں ملز مین کو گرفتار کر نے میں کامیاب پو لیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کر تے ہو ئے انہیں 50ہزار روپئے انعام کا اعلان کیا۔


Share: