ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کو جلد قابو میں کرنے سخت اقدامات کئے جائیں گے: ریاستی وزیر آر اشوک

کورونا کو جلد قابو میں کرنے سخت اقدامات کئے جائیں گے: ریاستی وزیر آر اشوک

Fri, 21 May 2021 17:35:09    S.O. News Service

بنگلورو،21؍مئی (ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے مالگزاری آر اشوک نے کہا کہ ریاست میں کورونا وبا کو جلد قابو میں کرنے اب سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

بنگلور و جنوبی لوک سبھا حلقہ میں منعقدہ کووِڈ پروگرام کے بعد ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا،”کورونا پر جلد از جلد قابوپانے مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اب سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں کورونا معاملے کم ہوجائیں گے۔“

انہوں نے بتایاکہ ریاست کے جن اضلاع میں آکسیجن کی قلت تھی، ان اضلاع کو دس ہزار آکسیجن سلنڈر س فراہم کئے گئے ہیں۔مرکز آکسیجن کی فراہمی کے معاملے میں ریاست کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔مرکز 945میٹرک ٹن سے بڑھا کر 1,200میٹرک ٹن آکسیجن ریاست کو فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ریاست میں جہا ں کہیں بھی آکسیجن کی ضرورت ہے وہاں فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ریاستی وزیر جگدیش شٹر کل مرکز سے بات چیت کرکے ریاست کرناٹک ہی میں آکسیجن پیدا کرکے اس کے استعمال ریاست ہی میں کرنے کی مرکز سے منظوری حاصل کر لی ہے۔یہاں ریاست ہی میں آکسیجن کی پیداوار شروع ہوگئی تو آئندہ جمشید پور اور وشاکھا پٹنم سے کرناٹک کو آکسیجن منگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں میڈیکل سہولتیں ملک کی دیگر ریاستوں کے لئے نمونہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پچھلے سال ریاست میں صرف 1970آکسیجن بستر تھے۔اب ہمار ے پاس 24ہزار آکسیجن بیڈس ہیں۔ اب ریاست میں 445آئی سی یو موجود ہیں،ہمارے پاس 610وینٹی لیٹرس تھے، اب اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔اب ہمارے پاس 2059وینٹی لیٹرس ہیں۔1245بالکل نئے ایچ ایف ایس کی سہولت بھی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتنی تعداد میں حکومت نے بیڈوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کا کس قدر خیال رکھے ہوئے ہے۔

اس موقع پر رکن پارلیمان تیجسوی سوریا،اراکین اسمبلی روی سبرامنیا،اُدئے گروڈا چار اور بی جے پی جنوبی ضلع کے صدر این آر رمیش بھی حاضر تھے۔


Share: