چکبالاپور،25؍مارچ (ایس او نیوز) کرناٹک میں چکبالاپور ضلع کی غوری بندنور کی ایک خاتون کی یہاں اسپتال میں موت واقع ہوگئی۔ 75 سالہ یہ خاتون حال ہی میں مکہ سے واپس آئی تھیں اور کورونا وائرس کی جانچ میں ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ ریاست کےصحت اور کنبہ بہبود کے وزیر بی شری رامولو نے اپنے ٹوئٹ میں اس کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ’’کورونا پازیٹیو خاتون ذیابیطس اور امراض قلب کی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ان کے کولہے میں بھی فریکچر تھا، جس کا علاج چل رہا تھا۔ لیب سے سبھی رپورٹیں ملنے کے بعد ان کی موت کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے گا۔
ملک میں کورونا کے انفیکشن کا پہلا معاملہ کرناٹک میں ہی سامنے آیا تھا۔ گزشتہ 12؍مارچ کو کلبرگی میں ایک 76 سالہ شخص کی موت ہوگئی تھی۔ وہ شخص بھی مکہ سے واپس آیا تھا۔ اب اس خاتون کی موت کے بعد کرناٹکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔