ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا متاثرین کا علاج اب گھروں میں ہوگا: محکمہ صحت

کورونا متاثرین کا علاج اب گھروں میں ہوگا: محکمہ صحت

Mon, 22 Jun 2020 11:02:25    S.O. News Service

بنگلورو،21؍جون  (ایس او نیوز)  ریاستی حکومت کی طرف سے کورونا متاثرین کے علاج کے لئے نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں جن کے مطابق کورونا پوزیٹیو پائے جانے والے افراد کا علاج گھروں پر ہی کیا جاسکتا ہے۔

بنگلورو میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات اور کووڈ اسپتالوں میں متاثرین کے لئے بستروں کی کمی کی شکایتوں کے بعد جہاں حکومت نے شہر کے دو اسٹیڈ یمس (کنٹیر و انڈور اسٹیڈیم اور کورمنگلا انڈور اسٹیڈیم ) میں کورونا متاثرین کے علاج کی سہولت قائم کرنے کا فیصلہ لیا ہے وہیں محکمہ صحت کی طرف سے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا متاثر کے گھر میں اگر اسے الگ کمرہ میں رکھ کردیکھ بھال کرنے کی سہولت ہو اور پوزیٹیو پائے جانے والے شخص میں علامتیں نہ ہو تو گھر میں ہی اس کے علاج کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ گھر میں کوئی معمر فرد یا بچے نہ رہیں اس کے ساتھ ہی ایسے کوئی افراد  اس گھر میں نہ رہیں جو قلبی امراض ، ذیابیطس یا دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں۔ متاثر ہونے والے شخص کے گھر میں علاج کے لئے 14 دنوں کے کورنٹائن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔  


Share: