بھٹکل 10/ جون (ایس او نیوز) کویت میں رہائش پذیر کرناٹک کے عوام کے لئے بری خبر یہ ہے کہ کورونا لاک ڈاون کے بعد 16 جون کو وندے بھارت مشن کے تحت جو پہلی فلائٹ بنگلور کے لئے اُڑان بھرنے والی تھی، اسے کینسل کردیا گیا ہے۔ فلائٹ منسوخ کرنے کی ابھی تک کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق کویت میں موجود انڈین ایمباسی نے منسٹری آف ایکسٹرنل افائر سے درخواست کی تھی کہ کویت میں پھنسے کنڑیگاس کو واپس کرناٹک روانہ کرنے کا انتظام کیاجائے، درخواست کو منظور کرتے ہوئے جون 16 کو پہلی فلائٹ کویت سے بنگلور کے لئے روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، مگر اب خبر ملی ہے فلائٹ کینسل کردی گئی ہے ۔ انڈین ایمباسی کے ذرائع کے مطابق فی الحال انہیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فلائٹ کینسل کرنے کے پیچھے وجہ کیا ہے۔ انڈین ایمباسی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایمباسی کی جانب سے پھر ایک بار منسٹری آف ایکسٹرنل افائرکی توجہ مبذول کرائی جائے گی کہ کویت میں پھنسے کنڑیگاس کے لوگوں کے لئے فلائٹ سروس کا انتظام کیا جائے۔
ایمباسی کے ذرائع کے مطابق تین ہزار کنڑیگاس سمیت 84 ہزار ہندوستانیوں نے ،جو کویت میں برسرروزگار ہیں، انڈیا واپس جانے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کرایا تھا، مگر اب پہلی فلائٹ کینسل ہوجانے سے تمام لوگ اب حکومت کی جانب سے دوسرے نئے اعلان کے منتظر ہیں۔
خبر ملی ہے کہ 16 جون کو ایک اور فلائٹ کویت سے حیدرآباد جانے والی تھی، اُس فلائٹ کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
Kuwait, Jun 8: As per the latest information from Indian Embassy in Kuwait, the flight from Kuwait to Bengaluru on June 16 has been temporarily cancelled for technical reasons.
The flight was on the additional flight 2nd phase schedule on June 16 under Vande Bharath Mission. The reason for the cancellation remains undisclosed.
Kuwait Kannadigas were looking forward to the flight as flights from Qatar, UAE and Oman airlifted people back home to Karnataka under the central government's Vande Bharat Mission. Kannadigas in Kuwait, were waiting for their turn to fly home.