ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا سے صحتیاب ہونے والا مریض بخار میں مبتلا،دوبارہ اسپتال میں داخل مڈکیری شہر میں دہشت۔لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے ڈپٹی کمشنرکی ہدایت

کورونا سے صحتیاب ہونے والا مریض بخار میں مبتلا،دوبارہ اسپتال میں داخل مڈکیری شہر میں دہشت۔لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے ڈپٹی کمشنرکی ہدایت

Thu, 16 Apr 2020 09:06:03    S.O. News Service

مڈکیری،16/اپریل (ایس او نیوز) کورونا وائرس سے صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھرجانے والے شخص کو بخار کی وجہ سے دوبارہ اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ اس واقعہ سے شہر کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص7؍اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج ہواتھا۔آج دوپہر یہ شخص بخار کی حالت میں اسپتال آیا۔

ضلع ڈپٹی کمشنر انیس کنمنی جوائے نے بتایا کہ یہ شخص 15مارچ کو دوبئی سے بنگلور آیا اور دوسرے دن اپنے گاؤں پہنچا۔ اس شخص کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق کے بعد کووڈ19-اسپتال میں داخل کیاتھا۔ علاج کے بعد وہ7،اپریل کواسپتال سے ڈسچارج ہواتھا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وہ ہوم کو رانٹائن تھا۔ اس نے کسی سے ملاقات نہیں کی تھی، اس لئے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ احتیاطی اقدامات کے طورپر اس شخص کے گھر کے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Share: